سلمان خان کے بلوچستان سے متعلق متنازع بیان پر تنقید، صارفین کا سخت ردعمل

سلمان خان کے بلوچستان سے متعلق متنازع بیان پر تنقید، صارفین کا سخت ردعمل

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے  اداکار سلمان خان ایک متنازعہ بیان کے سبب تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔

یہ بیان سعودیہ عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ جوی فورم کے دوران دیا گیا، جہاں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بالی ووڈ، تامل، تیلگو یا ملیالم فلمیں سعودی عرب میں ریلیز کی جائیں تو وہ سپر ہٹ ہو جائیں گی اور سیکڑوں کروڑ کا بزنس کریں گی کیونکہ یہاں مختلف ممالک سے لوگ ملازمت کے لیے آتے ہیں، جن میں بلوچستان سے، افغانستان سے اور پاکستان سے لوگ شامل ہیں۔سلمان خان کی اس گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک صارف ہیر نے سلمان خان کو چمچمہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے، اور ان سے درخواست کی کہ وہ اپنی خالصتان کی فکر کریں۔دوسرے صارفین نے خالصتان کا ذکر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ سلمان خان کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں، ان میں خالصتان، ہندوستان اور افغانستان کے لوگ شامل ہیں۔

 ایک صارف نے واضح کیا کہ بلوچستان پاکستان کا صوبہ ہے، نہ کہ کوئی علیحدہ ریاست، اور خالصتان ایک الگ ریاست ہے۔ایک صارف نے سلمان خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ آپ کو خالصتان سے بھی لوگ پسند کرتے ہیں، اور زین نامی صارف نے سوال کیا کہ آپ نے خالصتان کا ذکر کیوں نہیں کیا، حالانکہ وہاں کے کئی لوگ بھی بھارت میں کام کے لیے جاتے ہیں۔اس متنازعہ بیان اور اس پر ہونے والی تنقید نے سلمان خان کے بارے میں مختلف آراء پیدا کر دی ہیں، جن میں سے بیشتر میں انہیں سیاسی حساسیت کے تناظر میں تنقید کا سامنا ہے۔