پنجاب کے راولپنڈی ضلع کے کلر سیداں علاقے میں ایک نجی اسکول کے استاد نے پانچویں جماعت کے طالب علم ارمان آصف پر بدترین تشدد کیا، جس کے نشان جسم پر پڑ گئے۔
متاثرہ طالب علم کے والدین نے بتایا کہ ارمان کو سبق یاد نہیں تھا، جس پر استاد نے غصہ میں آ کر اس پر تشدد کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سی ای او ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق، تشدد کرنے والے استاد کو نوکری سے برخاست کیا گیا ہے، تاہم والدین کا کہنا ہے کہ انہیں قانون کے مطابق مزید کارروائی کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات روکے جا سکیں۔ بچے کے والدین نے اس واقعہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔