ایک خاتون کھڑکی سے گر کر ہلاک‘آگ اور دھوئیں کے باعث آٹھ افراد زخمی ہوگئے
سیئول(آئی این پی )جنوبی کوریا میں ایک خاتون نے لال بیگ مارنے کی کوشش میں اپنے اپارٹمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی جبکہ ایک خاتون کھڑکی سے گر کر ہلاک ہوگئی،آگ اور دھوئیں کے سبب دیگر آٹھ افراد بھی زخمی ہوگئے ۔ہلاک ہونے والی خاتون چینی شہری تھیں اور وہ بلڈنگ کی پانچوین منزل پر اپنے شوہر اور دو ماہ کے بچے کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔جب انھیں آگ لگنے کا پتہ چلا تو اس جوڑے نے کھڑکی سے مدد کے لیے پکارا۔ انھوں نے اپنا بچہ کھڑکی کے ذریعے ساتھ والے بلاک میں موجود پڑوسی کو تھمایا اور خود وہاں سے نکلنے کی کوشش کرنے لگے۔ہلاک ہونے والی خاتون کے شوہر بھی اگلے بلاک میں کود گئے اور انھوں نے بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کھڑکی سے گر گئیں۔