بھارت نے کابل میں ٹیکنیکل مشن کو سفارت خانے کی حیثیت دیدی

فیصلہ تمام شعبوں میں افغانستان کے ساتھ تعلقات کو گہرا کرنے کے انڈیا کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے
  نئی دہلی (آئی این پی )بھارت  کابل میں اپنے ٹیکنیکل مشن کی حیثیت کو فوری طور پر افغانستان میں  بھارتی سفارت خانے کی حیثیت کے طور پر بحال کردیا  ۔  بھارتی  وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری  ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں افغان فریق کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو گہرا کرنے کے انڈیا کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔