سعودی عرب نے کابل میں دوبارہ سفارتی مشن کا آغاز کردیا

 کابل (آئی این پی )سعودی عرب نے گزشتہ روز سے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنے سفارتی مشن کا آغاز کردیا ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ مشن کے دوبارہ آغاز کا مقصد افغان باشندوں کو خدمات فراہم کرنا ہے۔ایک بیان میں سفارتی مشن نے کہا کہ یہ قدم سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جسے دونوں اقوام کے درمیان فروغ دیا جائے گا