کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان حکومت کی جانب سے عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے چین سے 81 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی گئی 21 جدید بسیں کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئیں۔بسیں بلوچستان کے مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو مزید موثر بنانے کیلئے استعمال کی جائیں گی جس سے صوبے کے عوام کو سفر کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی