ایک سال ہوگیا ابھی تک ان لوگوں نے چیف سیکرٹری کے احکامات پر عمل نہیں کیا:جسٹس شمش محمود مراز
عدالت نے سیکرٹری ہائوسنگ‘سپیشل سیکرٹری ہائوسنگ ڈی جی پی ایچ اے سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں اہم سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمش محمود مراز نے چیف سیکرٹری کے احکامات پر ڈی جی پی ایچ اے کی جانب سے عملدرآمدد نہ کرنے کے کیس پر سماعت کی ‘عدالت نے ریمارکس دئیے ایک سال ہوگیا ابھی تک ان لوگوں نے چیف سیکرٹری کے احکامات پر عمل نہیں کیا جس پر عدالت نے سیکرٹری ہاوسنگ‘سپیشل سیکرٹری ہائوسنگ ڈی جی پی ایچ اے سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا درخواست گزار میاں ندیم کی جانب ایڈوکیٹ اشفاق احمد ملک عدالت پیش ہوئے اور عدالت میں موقف احتیار کیا جاوید حامد جوفیلڈ سپروائز کی حیثیت سے تعینات ہے جبکہ اس کا گریڈ 6 واں ہے مگر 18 ویں گریڈپر قانون کے برعکس پروموٹ کیا گیا ہے‘چیف سیکرٹری کی انکوائری کے مطابق پروموشن غیر قانونی ہے اور انہوں نے ڈی جی پی ایچ اے کو اس حوالے سے آگاہ لیکن ابھی تک اس پر عمل نہ کیا گیا ‘ جاوید حامد ابھی تک گریڈ 18 کی سیٹ پر برجمان ہے عدالت سے استدعا ہے ڈی جی پی ایچ اے کو چیف سیکرٹری کے احکامات پر عمل کرانے کا حکم دے