جہاں وزیراعلی کو گورنرہائو س یا اپوزیشن کی مدد درکار ہوگی، مثبت رسپانس دیں گے
موجودہ حکومت کو جلد اندازہ ہوجائے گا علی امین گنڈا پور نے کہاں غلطیاں کیں:فیصل کریم
پشاور(آئی این پی ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلی سہیل آفریدی کو صوبے کی گورننس میں بہتری کے لئے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے جانے پرجتنی خوشی پی ٹی آئی میں ہے، اتنی اپوزیشن میں نہیں، بہت جلد پی ٹی آئی یوم نجات منائے گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور خود چاہتے تھے کہ وفاق کے ساتھ حالات خراب ہوں، باہر آکرعلی امین بڑی باتیں کرتے تھے لیکن اندر ان کے ساتھ ملے ہوئے تھے، موجودہ حکومت کو جلد اندازہ ہوجائیگا کہ علی امین نے کہاں غلطیاں کیں۔، جہاں وزیراعلی کو گورنرہائو س یا اپوزیشن کی مدد درکار ہوگی، مثبت رسپانس دیں گے۔