مکہ معاہدے پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے

مکہ معاہدے پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے

اسلام آباد: مکہ معاہدے پر عمل درآمد اور تینوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے اہم مذاکرات 26 اور 27 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق تینوں ممالک کے اعلیٰ حکام اور وزرائے خارجہ وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں مکہ معاہدے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔مذاکرات کے دوران معاہدے پر عمل درآمد کی پیش رفت، اس کے تحت طے شدہ امور اور پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے امور اور متعلقہ معاملات بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ باہمی مشاورت اور تعاون کے فروغ کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔