قصور،الہ آباد (خصوصی رپورٹ)این سی سی آئی اے لاہور کی چونیاں میں کارروائی، خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ملزم 2 جعلی ٹک ٹاک اکا ئونٹس کے ذریعے خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کر رہا تھا جس پر خاتون اور ان کے بچوں کو قتل کی دھمکیاں دینے کا بھی الزام ہے ، این سی سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔