لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 9 کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 11.148 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی ترجمان اے این ایف کے مطابق گجرات میں یونیورسٹی کے قریب دو ملزمان سے 1.200 کلو گرام چرس برآمد کی گئی کے کے ایچ روڈ پشاور کے قریب ملزم سے 550 گرام چرس برآمد ہوئی اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 200 گرام چرس برآمد کی سواں پل راولپنڈی یونیورسٹی کے قریب دو ملزمان سے 225 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیاپشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 618 گرام ہیروئن برآمد کی گئی پشاور ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی میں دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 59 آئس بھرے کیپسولز برآمد ہوئیں سیالکوٹ میں کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے پائپس میں چھپائی گئی 570 گرام آئس برآمد کی گئی لاہور میں کوریئر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 2 لیڈیز کپڑوں کے باکس میں چھپائی گئی 376 گرام ہیروئن برآمد ہوئیں شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب دو ملزمان سے 7.200 کلو چرس برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے