انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان کوگرفتار کرکے15 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 148.400 کلوگرام منشیات برآمد کرلیں ترجمان اے این ایف کے مطابق آر سی ڈی روڈ پر گڈانی کے قریب مسافر بس میں سوار 2 ملزمان کے بیگ سے 12 کلو چرس برآمد کی گئی برہان انٹر چینج اٹک کے قریب گاڑی سے 9.6 کلو گرام چرس برآمد کرکے2 ملزمان کوگرفتار کرلیا اسلام آباد، منڈی موڑ کے قریب گاڑی سے 8.4 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیااقبال شہید ٹول پلازہ، اٹک کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان سے 2.4 کلو چرس برآمد کی گئی آر سی ڈی روڈ پر گڈانی کے قریب ایک اور کارروائی کے دوران گاڑی سے 6 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیاضلع چمن کے غیرآباد علاقے میں اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 110 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔