اسلام آباد ( آن لائن )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 26 سے 31 مئی تک ملک بھر میں متوقع موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔الرٹ کے مطابق شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت میں اضافے اور گلیشئرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ بارش، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکوں کی بندش کا بھی امکان موجود ہے۔خیبرپختونخوا میں 26 سے 31 مئی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ڑالہ باری متوقع ہے، جن میں چترال، دیر، سوات، ہنگو، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور پاراچنار شامل ہیں۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی اسی دوران بارش اور ڑالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، نیلم ویلی، مظفرآباد، باغ، کوٹلی اور بھمبر متاثر ہو سکتے ہیں۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں 28 سے 31 مئی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پرژالہ باری کا امکان ہے، جن میں لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، مری، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان اور دیگر علاقے شامل ہیں