کارلسن کا بیک وقت ایک لاکھ 43 ہزار کھلاڑیوں سے مقابلہ

لاہور(نیٹ نیوز)شطرنج کے لیجنڈ میگنس کارلسن نے ایک آن لائن میچ میں بیک وقت دنیا بھر سے ایک لاکھ 43 ہزار کھلاڑیوں کے ساتھ شطرنج کھیلی۔میگنس کارلسن کا شمار شطرنج کی تاریخ کے بہترین کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے اس لیے ’چیس ڈاٹ کام‘ نامی ویب سائٹ نے ’میگنس کارلسن بمقابلہ ورلڈ‘ کے ٹائٹل سے ایک میچ کا انعقاد کیا۔اس میچ میں 34 سالہ لیجنڈ نارویجن کھلاڑی کو پوری دنیا سے شطرنج کھیلنے کے شوقین افراد کے خلاف میچ کھیلنا تھا۔2013ء￿  سے 2023ء￿  تک عالمی چیمپئن رہنے والے میگنس کارلسن نے یہ میچ  4 اپریل کو کھیلنا شروع کیا جو 6 ہفتوں سے زائد وقت تک جاری رہا اور ا?خر کار پیر کو یہ میچ ڈرا ہوگیا۔میگنس کارلسن کا اس میچ کے بارے میں کہنا تھا کہ میچ کے ا?غاز میں تو مجھے لگا میں اچھا کھیل رہا ہوں۔اْنہوں نے اعتراف کیا کہ تمام کھلاڑیوں نے اچھا کھیلا اور مجھے اچھی چال چلنے کا ایک بھی موقع نہیں دیا۔واضح رہے کہ میگنس کارلسن پہلے گرینڈ ماسٹر نہیں ہیں جنہوں نے اس طرح  دنیا بھر سے ہزاروں افراد کی ٹیم کا مقابلہ کیا۔اس سے قبل روسی شطرنج لیجنڈ گیری کاسپاروف نے 1999ء￿  میں 50 ہزار سے زائد کھلاڑیوں کا مقابلہ کیا اور گزشتہ سال بھارتی شطرنج لیجنڈ وشواناتھن آنند نے اسی طرح کے ایک میچ میں 70 ہزار کے قریب کھلاڑیوں کا مقابلہ کیا تھا۔