لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ڈکیت گینگ کے خلاف پولیس ان ایکشن ہے اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ایس ایچ او ڈیفنس بی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت گینگ کوگرفتار کرلیا ملزمان میں سرغنہ شہباز، زین العابدین اور حفیظ شامل ہیں ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان سے 2 موٹر سائیکلز، موبائل فونز، نقدی، 2 پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی ملزمان کا مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر وارداتیں کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہیملزمان سے برامدہ موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکیمزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیاایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں