اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ڈریپ نے پانچ جعلی ادویات کی نشاندہی کرکے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیفم کیپسول 400 ملی گرام کو جعلی قرار دے دیا گیا ہے ۔ ایسفی کوف سیرپ 125 ملی لیٹر بھی جعلی ثابت ہوا ہے، ڈروفا-10 ٹیبلٹ اور ڈائیڈروکیر 10 ملی گرام کی گولیاں بھی غیر معیاری اور جعلی پائی گئی ہیں جبکہ ڈروپلکس 10 ملی گرام ٹیبلٹ کو بھی جعلی قرار دیا گیا ہے۔