نادیہ خان کا انکشاف: ایئر وائس مارشل اورنگزیب سے گہرا ذاتی تعلق ہے

نادیہ خان کا انکشاف: ایئر وائس مارشل اورنگزیب سے گہرا ذاتی تعلق ہے

اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے ایک نجی محفل میں گفتگو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اورنگزیب بھائی کئی گھنٹوں فون پر بات کیا کرتے تھے اور جب پہلی مرتبہ ان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے صرف پاکستان کی باتیں کیں۔

نادیہ خان نے کہا کہ اورنگزیب بھائی ایک نہایت محب وطن شخصیت ہیں اور ان کی اہلیہ ایک بااخلاق خاتون ہیں، جبکہ ان کے بچے بھی تہذیب و تمیز میں اپنی مثال آپ ہیں۔ انہوں نے خوش دلی سے کہا، ’’اگر ان کے گھر کی جلیبی نہ کھائی تو سمجھیں کچھ نہ کھایا۔‘‘مزید بات کرتے ہوئے نادیہ خان نے بتایا کہ ان کے قریبی دوست فیصل ہمیشہ کہتے ہیں، ’’میں چاہتا ہوں میرا بیٹا اورنگزیب جیسا بنے، میرے جیسا نہیں۔‘‘نادیہ خان کی گفتگو نے نہ صرف اورنگزیب کی شخصیت کو اجاگر کیا بلکہ ان کے گھرانے کی اقدار اور خلوص کا بھی خوبصورت انداز میں ذکر کیا۔