یومِ پاکستان 2026 کیلئے نیا قومی نغمہ ‘‘میری مٹی میری جان’’ کا پرومو جاری

راولپنڈی ( آن لائن )آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کے موقع پر نئے قومی نغمے ‘‘میری مٹی میری جان’’  کا پرومو ریلیز کر دیا ہے، جو ملکی جذبے اور قومی یکجہتی کو اجاگر کرتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس سال عیدالفطر اور یومِ پاکستان 2026 بیک وقت آنے کے باعث غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں، اور اسی تناظر میں یہ نغمہ تیار کیا گیا ہے تاکہ قوم کے اجتماعی جذبے کو مزید تقویت دی جا سکے۔‘‘میری مٹی میری جان’’ کو پاکستانی قوم کے فخر، پاکستانیت اور مشترکہ شناخت کی خوبصورت عکاسی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس نغمے میں جدید موسیقی، دلکش کورس اور پْرجوش دھنوں کے ذریعے خاص طور پر نوجوان نسل کے جذبات کو اجاگر کیا گیا ہے۔