یومِ دفاع و شہدا، آئی ایس پی آر کا نغمہ منزل پاکستان جاری

را ولپنڈی(آئی این پی ) یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر آئی ایس پی آر نے جذبہ حب الوطنی سے سرشار ولولہ انگیز قومی نغمہ منزل پاکستان جاری کر دیا۔آئی ایس پی آر کا نغمہ قوم کے فولادی عزم، ثابت قدمی اور قومی حوصلے کی عکاسی کرتا ہے۔ ترانے میں وطن کے عظیم شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے جاری آئی ایس پی آر کے نغمہ میں مسلح افواج کے عوام کے ساتھ اٹوٹ رشتے کو بھرپور سراہا گیا ہے