مودی کا ایرانی اجازت پروپیگنڈا بے نقاب: بھارت توانائی بحران کا شکار

نئی دہلی (آن لائن)  بھارت میں توانائی بحران کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے ایرانی اجازت کے حوالے سے پروپیگنڈا پھیلانے کی کوشش کی، تاہم بھارتی میڈیا اور عالمی تجزیہ کاروں نے اسے بے نقاب کر دیا ہے۔ بھارتی عوام کے غصے کو قابو میں رکھنے کے لیے مودی سرکار نے گودی میڈیا کے ذریعے دعوے کیے کہ ایران نے بھارت کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے، مگر یہ دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے۔بھارتی جریدہ  اسکرول ان کے مطابق  بھارتی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ بھارتی جہازوں کے لیے کوئی جامع بندوبست موجود نہیں ہے۔ عالمی دباؤ میں مودی نے ایرانی تیل اور چابہار بندرگاہ میں شراکت داری ختم کر دی اور ایرانی ٹینکرز پر قبضہ کر کے ایران سے مخالفت کا اظہار کیا، جس سے ایران نے بھارت کو موجودہ تنازع میں غیر جانبدار نہیں سمجھا۔عا