مہمان نوازی اور سخاوت میں پاکستان کے لوگ دنیا بھر میں بازی لے گئے

اسلام آباد/ریاض (یواین پی) سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی دل کھول کر مہمان نوازی، مروت اور سخاوت کے چرچے تو دنیا بھر میں عام ہیں، لیکن اب سعودی عرب کے ایک شہری کے ساتھ پیش آنے والے ایک انوکھے واقعے نے پوری دنیا میں پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا، ایک سعودی بلاگر نے فیس بک پر محض مذاق میں ایک ویڈیو بنائی کہ وہ پاکستان گھومنا چاہتا ہے لیکن اس کے پاس پیسے نہیں ہیں، جس کے بعد پاکستانیوں نے جو ردِعمل دیا اس نے سعودی شہری کو شدید حیرت میں مبتلا کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایک سعودی شہری نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اس نے کہا کہ اس کا دل پاکستان کی سیر کرنے کو چاہتا ہے لیکن تنگیِ داماں کی وجہ سے اس کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ پاکستان کا ٹکٹ خرید سکے، اس نے تفریح اور مذاق کے طور پر پاکستانیوں سے کہا کہ اگر کوئی اسے سپانسر کرنا چاہتا ہے یا پیسے دینا چاہتا ہے تو وہ اپنا بینک اکاؤنٹ دینے کو تیار ہے،سعودی نوجوان نے ان تمام پاکستانیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اسے پاکستان آنے کی دعوت دی اور اکاؤنٹ نمبر مانگے اور کہا کہ آپ سب کی محبت کا بہت بہت شکریہ، لیکن انشاء اللہ میں بہت جلد اپنے پیسوں سے پاکستان کا دورہ کروں گا، اور مجھے پورا یقین ہے کہ جب میں پاکستان کی دھرتی پر قدم رکھوں گا، تو آپ لوگ میرے ساتھ اس سے بھی زیادہ شاندار اور یادگار سلوک کریں گے، مجھے آپ سب سے محبت ہے (I love you guys)۔