3ڈکیت گینگز سمیت دیگرجرائم پیشہ ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور پولیس آپریشنز ونگ نیمختلف کارروائیاں کرتے ہوئے3گینگ گرفتار کر لیے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہیکہ شہریوں کی جمع پونجی لوٹنے والے 3گینگز کے 8ممبران گرفتار کرکے 5لاکھ 60ہزار مالیت کا لوٹا سامان بر آمد کرلیا گیا ہے۔غیر قانونی و اسلحہ کی نمائش پر 10ملزم گرفتار کرکے1کلاشنکوف8پسٹل اور درجنوں گولیاں بر آمدکی گئیں۔24منشیات فروش گرفتارکرکے9کلو930گرام چرس،2کلو980گرام آئس اور81لٹر شراب بر آمد کی گئی۔