ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے 4، اغواء برائے تاوان کے 7واقعات رپورٹ، قتل کی 193 ، اقدام قتل کی 397 وارداتیں ہوئیں
انویسٹی گیشن پولیس ،سی سی ڈی تمام کوششوں کے باوجود وارداتوںمیں ملوث ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ر ہے
لاہور(کاشف بٹ سے )لاہور میں قتل، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان، اقدام قتل، راہزنی، موٹر سائیکل و کار چوری اور چھیننے جیسی وارداتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں ایسے جرائم کی 58 ہزار 405 وارداتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے 4، اغواء برائے تاوان کے 7واقعات رپورٹ ہوئے،جبکہ قتل کی 193 ، اقدام قتل کی 397 وارداتیں ہوئیں۔رواں سال راہزنی کی 2452 ،جھپٹے کی 2580 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،موٹرسائیکل چھیننے کی 330 ،کار چھیننے کی 15 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ موٹرسائیکل چوری کی 6ہزار292 دیگر وہیکلز چوری کی 492 وارداتیںہوئیں جبکہ نقب زنی کی 1954،مویشی چوری کی 655 وارداتیں ہوئیں۔رواں سال کے دوران متفرق چوری کی 42ہزار866 وارداتیں ہوئیں۔انویسٹی گیشن پولیس ،سی سی ڈی تمام کوششوں کے باوجود ملزمان پکڑنے میں ناکام ر ہے ہیں۔