لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ر آ ونڈ میں موسی سے 4لاکھ 25ہزار روپے اور موب آل فون,گوالمنڈی میں منصور سے 3لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون,مصطفی آباد میں یاسر سے 3لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں ندیم سے3 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، مصری شاہ میں جہانزیب سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔نوانکوٹ اور ٹبی سٹی سے گاڑیاں جبکہ شادمان مزنگ اور گارڈن ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔