لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے 3منشیات فروش گرفتار کر لئے ،نیو انارکلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کوگرفتارکرکے ہزاروں مالیت کی 1420 گرام چرس برآمد کر لیں پولیس کے مطابق ملزم کو دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیاملزمان حسن علی چل پھر کر منشیات فروشی کرتا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی تھانہ ہیئر کے ایس آئی محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے دوران چیکنگ2 منشیات فروش اختر اور اکاش کومنشیات سمیت گرفتار کرلیاایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور 200 گرام آئس برآمد کر لیں گی ملزمان کا مضافاتی علاقوں میں نو جوان نسل کو منشییات بیچنے کا اعتراف کیا ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا۔