ایران :تفتان بارڈر سے مزید69 پاکستانی واپس پہنچ گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان بارڈر سے مزید69 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں جن میں ایک طالب علم اور 68 زائرین شامل ہیں۔12 جون سے اب تک پاک ایران بارڈر سے 2592پاکستانی وطن واپس آ چکے ہیں جن میں 763 طلبا اور طالبات ، 1829 زائرین کی واپسی ہوئی۔