کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان کے ایران سے ملحقہ تفتان بارڈر سے ایران میں پھنسے پاکستانیوں کا انخلاء جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نعیم قاسم شاہوانی نے بتایا کہ 12طالبات سمیت مزید 40طلباء کو تفتان بارڈر پہنچا دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ایران کے مختلف شہروں سے مزید پاکستانیوں کو تفتان بارڈر پہنچایا جا رہا ہے ۔ گذشتہ روز 251مسافروں کو تفتان پہنچایا گیا تھا۔