لاکھوں کے ڈاکے چوریاں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق جوہرٹاون میں عقیل سے1 لاکھ40ہزار روپے اور موبائل فون۔گجر پورہ میں یعقوب سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں منصور سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹاؤن میں امتیاز سے1 لاکھ15 ہزار روپے اور موبائل فون، نوانکوٹ میں توقیر سے1 لاکھ 10 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.غالب مارکیٹ اور سمن آباد سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ مسلم ٹاون اور مانگامنڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔