سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈے کے خلاف اقدامات کا فیصلہ

منفی اور گمراہ کن معلومات پھیلانے والے عناصر کے خلاف موثر کارروائی ناگزیر ہے، شرجیل میمن
کراچی(آئی این پی) سندھ حکومت نے سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈے کے خلاف اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سوشل میڈیا پر ملکی مفادات کے خلاف چلنے والی منفی مہمات کو ناکام بنانے کے لیے حکمت عملیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بعض عناصر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ملک اور قومی مفادات کے خلاف گمراہ کن معلومات پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، جن کے خلاف قانون کے مطابق مثر کارروائی ناگزیر ہے