کریک ڈاؤن، سوشل میڈیا اسلحہ گروہ گرفتار

گروہ کھوکھر 333 کے نام سے سرگرم خوف و ہراس پھیلارہا تھا
4ملزم گرفتار، پستول و گولیاں برآمد، مقدمات درج کر لیے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیر نگرانی ہوائی فائرنگ اور شو آف ویپن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان فیض، عمر، فخر، زبیر سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرتے تھے۔ ملزمان گجراتی گلی بکر منڈی کے رہائشی تھے اور "کھوکھر 333" کے نام سے گروپ بنایا ہوا تھا۔ ملزمان کی اسلحہ نمائش سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا۔ ملزمان سے سوشل میڈیا پر نمائش کے لیے استعمال ہونے والے 3 پستول بمعہ گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے نواں کوٹ پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ ہوائی فائرنگ و شو آف ویپن پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔