کروڑوںکا ریونیو دینے والا مینگو پلپ پلانٹ بند:سیکڑوں مزدوربے روزگار

 مقامی انڈسٹری کو استحکام کے لیے حکومت فوری طور پر جوس انڈسٹری پر عائد ٹیکسز میں نرمی کرے،پلانٹ انتظامیہ
اسلام آباد(آئی این پی )حکومت کی جانب سے جوس انڈسٹری پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہونے سے سالانہ کروڑوں روپے کا ریونیو دینے والا مینگو پلپ پلانٹ بند ہو گیا،پلانٹ کی بندش سے سیکڑوں مزدورں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ۔ رپورٹ کے مطابق موسمی تبدیلی کی وجہ سے آم کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،رہی سہی کسر حکومت کی جانب سے عائد 20فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نے پوری کر دی مینگو پلپ پلانٹ بند ہونے سے ویرانی چھائی ہے۔گذشتہ سال 2لاکھ من پلپ نکالا گیالیکن رواں برس 70ہزار من پلپ نکالا گیا ہے۔پلپ پلانٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر جوس انڈسٹری پر عائد ٹیکسز میں نرمی کرے، تاکہ ملکی برآمدات اور مقامی انڈسٹری کو دوبارہ استحکام مل سکے ۔