سفارتی، تجارتی اور سکیورٹی تعلقات کو نئی جہت دینے کی ایک اہم کوشش قرار دی جا رہی ہے:ایرانی میڈیا
اسلام آباد (آن لائن) ایران کے نومنتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 26 جولائی کو اپنے پہلے سرکاری دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ ایرانی دفتر خارجہ اور خبر رسا ں ادارے کی جانب سے اس دورے کی باقاعدہ تصدیق کر دی گئی ہے، جو دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان سفارتی، تجارتی اور سیکیورٹی تعلقات کو نئی جہت دینے کی ایک اہم کوشش قرار دی جا رہی ہے۔ پاکستانی اور ایرانی وزرائے داخلہ کے درمیان حالیہ ٹیلیفونک رابطے میں اس دورے کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔