شیرنی کابچی پرحملہ ، 2ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شیرنی کیبچی پر حملہ کرنے کے بعد11 غیر قانونی شیروں کو تحویل میں لے کر دوملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔برآمد کیے گئے جانوروں میں 5 شیرنیاں، 3 شیر اور 3 بچے شامل ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کے مطابق شیروں کو نواں کوٹ کے علاقہ میں فیکٹری میں رکھا گیا تھا۔ گزشتہ روز بھیکے وال پنڈ میں پالتو شیرنی کے حملے سے 8 سال کی بچی زخمی ہوئی تھی ۔پولیس کے مطابق بلاول اور شجاعت نامی 2 ملزم رکشہ سے پالتو شیرنی کو اتار رہے تھے، اسی دوران شیرنی بپھر گئی اور 7 سالہ راہگیر بچی پر حملہ کر دیا۔ ملزموں کو نواں کوٹ سے گرفتار کر کے 11شیروں کو تحویل میں لے کر وائلڈ لائف کے حوالے کردیاگیا۔