بھارت، حیدرآباد جانے والی بس کی ٹرک سے ٹکر، 3 افراد ہلاک

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ  کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع نندیال میں بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق  نیلور سے حیدرآباد جانے والی بس میں 36 مسافر سوار  تھے، بس کا ٹائر پھٹنے سے بس بیقابو ہوگئی اور ٹرک سے جا ٹکرائی جس سے اگ بھڑک اٹھی، آگ نے دونوں گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔  حادثے کے نتیجے میں بس اور ٹرک کے ڈرائیور سمیت تین افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہیکہ جلنے والوں کی لاشیں شناخت کے قابل نہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔