ٹرک کے ٹکر سے نوجوان ہلاک

لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار کر 17سالہ نوجوان کو ہلاک کر دیا بتایا گیا ہے کہ نواں کوٹ کے علاقے میں سٹی بس ٹرمینل کے قریب تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار کر 17سالہ نوجوان کو ہلاک کر دیا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی عمر 17سال کے قریب ہے اور ابھی شناخت کا عمل جاری ہے پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی۔