بھارت میں بس اور ٹرک کی ٹکر، 12 افراد ہلاک، 20 زخمی

 آندھرا پردیش میں تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث کئی مسافر زندہ جل گئے
نئی دہلی (آن لائن)بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک مسافر بس اور ڈمپر ٹرک کے درمیان شدید تصادم کے بعد بس میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک جبکہ تقریباً 20 مسافر زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا جب ایک ہندو یاتریوں سے بھری بس تلنگانہ کے شہر نرمل سے نیلور جا رہی تھی، تصادم کے فوراً بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث کئی مسافر زندہ جل گئے۔