ٹرک کی ٹکر سے خاتون ہلاک

جمیلہ سڑک عبور کرتے ہوئے عقب سے آنے والے ٹرک کی ٹکر لگنے کے باعث شدید زخمی ہو گئی تھی
لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ نواں کوٹ کے علاقے میں منی ٹرک کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔واقعہ کے مطابق جمیلہ سڑک عبور کرتے ہوئے عقب سے آنے والے ٹرک کی ٹکر لگنے کے باعث شدید زخمی ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گئی۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔