بنگلور ائیرپورٹ پر کورین خاتون کو مبینہ جنسی ہراسانی کا سامنا

بنگلور(آئی این پی)  بھارت کے بنگلورو ائیرپورٹ پر ایک کورین خاتون کو مبینہ طور پر گرائونڈ اسٹاف کی جانب سے  جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایاگیا۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے پولیس میں درج اپنی شکایت میں کہا ہے کہ وہ کوریا جانے والی پرواز میں سوار ہونے کے لیے ائیرپورٹ پر موجود تھیں، امیگریشن چیک مکمل کرنے کے بعد وہ ٹرمینل کی طرف بڑھ رہی تھیں کہ عملے میں شامل ایک مرد جس کی شناخت محمد عفان کے نام سے ہوئی، ان کے پاس پہنچا اور ٹکٹ دکھانے کو کہا