اخبار ڈیلی میل نے اہلیہ میگھن مارکل کی زندگی کو شدید اذیت میں مبتلا کر دیا ہے
لندن( آن لائن )لندن کی ہائی کورٹ میں جاری ایک اہم مقدمے کے دوران برطانوی شہزادے پرنس ہیری جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور عدالت کو بتایا کہ اخبار ڈیلی میل نے ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی زندگی کو شدید اذیت میں مبتلا کر دیا۔ بیان دیتے ہوئے وہ آبدیدہ ہو گئے۔ یہ مقدمہ ڈیلی میل اور میل آن سنڈے کے ناشر ادارہ ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔پرنس ہیری کے ساتھ چھ دیگر معروف شخصیات بھی اس کیس کا حصہ ہیں، جن میں گلوکار ایلٹن جان، اداکارہ الزبتھ ہرلی اور دیگر شامل ہیں۔ ان سب نے الزام لگایا ہے کہ 1990 کی دہائی سے 2010 تک ان کی نجی زندگی میں غیرقانونی مداخلت کی گئی۔41 سالہ ڈیوک آف سسیکس نے عدالت میں کہا کہ جب انہوں نے 2022 میں یہ مقدمہ دائر کیا تووہ صرف معذرت اور جواب دہی چاہتے تھے، مگر اس کے بجائے انہیں دوبارہ اسی تکلیف دہ عمل سے گزرنا پڑ رہا ہے