2025ء کا پہلا سٹینڈنگ آرڈر جاری

پولیس کوذہنی وجسمانی معذور افراد اورٹرانس جینڈر کی مدد کے لیے ایس اوپیز جاری کردیے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے معاشرے کے کمزور طبقات کے لئے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے 2025ء کا پہلا سٹینڈنگ آرڈر جاری کر دیاہے۔ سٹینڈنگ آرڈر کے مطابق پنجاب پولیس کو ذہنی و جسمانی معذور افراد اور ٹرانسجینڈرز کی مدد کے لیے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سٹینڈنگ آرڈر کے مطابق پولیس ذہنی و جسمانی استحصال، صنفی امتیاز و جرائم کا شکار افراد کو بھرپور مدد، رہنمائی، سروسز کی فراہمی اور معاشرے کے کمزور طبقات کے ساتھ کوئی بھی جرم سرزد ہونے کی صورت میں پولیس فوری ریسپانڈ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذہنی و جسمانی معذور افراد، ٹرانسجینڈرز کے ساتھ مساوی حقوق، عزت و احترام اور تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔