اسلام آ باد(آئی این پی )وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج جمعرات کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں اہم قومی اور انتظامی امور زیر بحث آئیں گے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس میں کابینہ کے زیر التوا ء ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق گذشتہ روز کے کابینہ اجلاس کا ایجنڈا پورا نہ ہوسکا، وزیراعظم کابینہ اجلاس کے شرکاء سے اہم گفتگو بھی کریں گے۔