ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن

 ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 1077.7 میٹرک ٹن منشیات ضبط کی گئی
اسلام آباد(آن لائن)ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن، ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 1077.7 میٹرک ٹن منشیات ضبط ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2565 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ۔ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 5.392 میٹرک ٹن ہیروئن جبکہ 69.6 میٹرک ٹن ہشیش ضبط کی گئی جبکہ 5.507 میٹرک ٹن میتھ، 10.815 میٹرک ٹن افیون اور 986.47 میٹرک ٹن دیگر منشیات ضبط کرکے گذشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر سے 3005.7 کلو منشیات ضبط جبکہ 67 منشیات فروش گرفتارکیا گیا ، 120.5کلو ہیروئن، 2680.9 کلو ہشیش جبکہ 39.722 کلو متھ ضبط ہوئی جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران 50.75 کلو افیون اور 113.86 کلو دیگر منشیات ضبط کی گئی ۔