کار کی ٹکر سے بچی ہلاک

 لاہور(کرائم رپورٹر)تاج کمپنی انٹرچینج کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ایک کمسن بچی تیز رفتار کار کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچی سڑک عبور کر رہی تھی کہ اسی دوران ایک تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر مار دی۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا تاہم بچی جانبر نہ ہو سکی متوفیہ کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہیپولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ڈرائیور کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں