لاہور(کرائم رپورٹر) فیصل ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 3 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق کمسن آئزہ گلی میں کھیل رہی تھی کہ اچانک تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئی۔زخمی بچی کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے میں ملوث ڈرائیور کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا ہیپولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔