لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے اپر مال میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاترجمان ریسکیو کے مطابق 118 اپر مال پر ایک شخص کو کرنٹ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق کالر نے بتایا کہ ایک شخص کو پانی والی موٹر سے کرنٹ لگاامدادی اہلکاروں کے پہنچنے پر مذکورہ شخص بے ہوش اور مردہ حالت میں پایا گیاریسکیو ٹیم نے 40 سالہ طارق محمود کو فوری طور پر سی پی آر دیتے ہوئے سروسز ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔