چار روز قبل بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 65 سالہ شخص ہسپتال میں چل بسا
لاہور(کرائم رپورٹر) اسلام پورہ کے علاقے ایوانِ عدل کے عقب میں ایک شخص مبینہ طور پر بجلی کی تاریں کاٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیاادھر پرانی انارکلی کے علاقے میں چار روز قبل بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 65 سالہ شخص دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گیاایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت مکمل کرلی گئی ہے۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیں۔