لاہور میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرنے والے 13 ملزمان گرفتار

لاہور میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرنے والے 13 ملزمان گرفتار

ڈولفن سکواڈ نے چھٹی کے روز خصوصی مہم کے دوران ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔

اس مہم کے دوران مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 43 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے 30 افراد کو کینال روڈ، جیل روڈ، والٹن روڈ اور ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا۔پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرنے والے 13 افراد کو بھی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان سے متعدد موٹر سائیکلز، پتنگیں اور ڈور برآمد کیے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اس کارروائی کا مقصد عوامی سہولت اور امن و امان کو برقرار رکھنا ہے، اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان سرگرمیوں سے اجتناب کریں تاکہ کسی حادثے سے بچا جا سکے۔