رمضان نگہبان پیکج کے تحت ہر مستحق تک امدادی کارڈ ، کونے کونے میں مریم کے دستر خوان روزہ داروں کی خدمت کر رہے ہیں
لاہور(آئی این پی ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہر شہری کو دہلیز پر ان کا حق پہنچا رہی ہے، رمضان نگہبان پیکج کے تحت ہر مستحق تک امدادی کارڈ پہنچائے جا رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے اس رمضان میں مریم کے دستر خوان ایک نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے، پنجاب کے کونے کونے میں مریم کے دستر خوان روزہ داروں کی خدمت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں روزہ دار مریم کے مہمان بن رہے ہیں، دستر خوانوں کو عوام کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔ مردوں کے ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد دسترخوانوں میں افطاری کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 74 سہولت بازار عوام کو سستی اور اعلی کوالٹی کی اشیا خورونوش فراہم کر رہے، سہولت بازاروں اور دستر خوانوں میں کھانے پینے کی اشیا کا معیار فوڈ اتھارٹی خود چیک کر رہی، ہے خواتین گھر بیٹھے سہولت بازاروں سے ضروریات زندگی کی اشیا منگوا رہی ہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی حکومت ہر شہری کی دہلیز پر ان کا حق پہنچا رہی ہے، رمضان نگہبان پیکج کے تحت ہر مستحق تک امدادی کارڈ پہنچائے جا رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کا عملہ دن رات اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔