وفاقی کابینہ اجلاس آج طلب

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کااجلاس آج منگل کو وزیراعظم ہائوس میں طلب کرلیا۔ اجلاس میں ملکی معاشی، سیاسی اور سکیو رٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔