مصالحت کا کلچر دنیا بھر میں ہے ‘ہمارے ہاں اس میں ٹائم لگے گا:جسٹس محسن کیانی

 اسلام آباد میں جو مصالحتی مرکز بنایا تھا وہ بند پڑا ہے‘سٹیک ہولڈرز کو مطمئن ہونا ہو گا  کیسز مصالحت کے ذریعے بھی حل ہو سکتے ہیں:ریمارکس
     اسلام آباد (یواین پی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مصالحتی مرکز کے غیرفعال ہونے پر اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے  مصالحت کا کلچر دنیا بھر میں ہے مگر ہمارے ہاں اس میں ٹائم لگے گا۔جسٹس محسن کیانی ایک نجی بینک کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا  اسلام آباد میں جو مصالحتی مرکز بنایا تھا وہ بند پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے لیے پہلے وکلاء کو، پھر ججز کو اور اس کے بعد عوام کو کنوینس ہونا ہے۔جسٹس محسن کیانی نے کہا سٹیک ہولڈرز کو مطمئن ہونا ہو گا  کیسز مصالحت کے ذریعے بھی حل ہو سکتے ہیں۔